• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف قابض ہو ئے تو پارٹی چلانے کیلئے مالی وسائل نہیں تھے، احسن اقبال

ٹوکیو ( عرفان صدیقی ) وفاقی وزیر برائے پلاننگ و ڈیولپمنٹ اور سینئر لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ  جب مشرف اقتدار پر قابضزہو ئےتو پارٹی  چلانے  کیلئے مالی وسائل دستیاب نہیں تھے، ن لیگ انٹرنیشنل افیئر کے جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود  نے مشرف کی آمریت کے دور کے مشکل وقت میں پارٹی کو چلانے جو مدد فراہم کی اس کا بدلہ چکایا نہیں جاسکتا ، یہ بات احسن اقبال نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، احسن اقبال نے کہا مشرف نے جب اقتدار پر قبضہ کیا تو پارٹی کو چلانے کے لیے نہ ہی لوگ موجود تھے اور نہ ہی مالی وسائل لیکن اس کے باوجود جاوید ہاشمی اور انھوں نے مشترکہ طو رپر پارٹی کے معاملات چلائے تاہم اس وقت پارٹی شدید مالی مسائل کا شکار تھی تاہم اس مشکل وقت میں  شیخ قیصر محمود نے جس طرح ہر ماہ  اور کئی سال تک پارٹی فنڈ میں مالی وسائل فراہم کیے اس سے پارٹی کو باقی رکھنے میں بہت مدد ملی ، لہذا میں سمجھتا ہوں کہ شیخ قیصر محمود نے جس مشکل وقت میں پارٹی کو کئی سال تک فنڈز کی فراہمی جاری رکھی اس کا بدلا چکا یا نہیں جاسکتا  ۔
تازہ ترین