ملتان(سٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی ملتان نے جنرل بس سٹینڈ پر کاروائی کرتے ہوئےتخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور طالبان اور داعش کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ،دہشتگردوں کے قبضے سے 2گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا،تفصیل کےمطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ ملتان جنرل بس سٹینڈ کے نزدیک تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشت گرد موجود ہیں جو کہ جنرل بس سٹینڈ پر دہشت گردی کی کاراوائی کر سکتے ہیں جس پر سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گردوں عبدالناصر،عامر عثمان،اشتیاق احمد،عامر بلال اور محمد تیمور رفیق کو گرفتار کر لیا ،دہشتگردوں کے قبضے سے 1250 گرام آتش گیر مادہ، دو ہینڈ گرنیڈ، تین ڈوائس،2 ریموٹ کنٹرول ، دس میٹر پرائما کارڈ برآمد کر لئے، ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، ملزمان سے تفتیش جاری ہے جن سے اہم انکشافات کی توقع ہے ،ذرائع کےمطابق دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان اور داعش سے ہے ۔