ٹھٹھہ(نامہ نگار) پرائمری اسکول کی چھت دھماکے سے گر گئی، طلباء و اساتذہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے نواحی علاقے 103 موری کے مقام پر واقع گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول 103 موری کی چھت ہاف ٹائم کے دوران دھماکے سے گرگئی تاہم معجزانہ طور پر طلباء اور اساتذہ مکمل طور پر محفوظ رہے، اسکول کے ہیڈ ماسٹر رشید احمد میمن کے مطابق واقعہ ہاف ٹائم کے دوران پیش آیا اس لیے اساتذہ اور طلباء معجزانہ طور پر محفوظ رہے، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اسکول کے چھت کی مرمت کی جائے۔