• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرکالجیٹ ہاکی کے نام پر مذاق،افتتاحی میچ فائنل بن گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی کھیل ہاکی کی زبوں حالی کا ایک منظر منگل کو اس وقت اصلاح الدین ، ایم اے شاہ ہاکی اسٹیڈیم میں دیکھنے کو ملا جب انٹر کالجیٹ ہاکی چیمپئن شپ کے نام پر مذاق کیا گیا۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ فائنل بھی بن گیا جس میں صرف دو ٹیموں نے شرکت کی۔ ایونٹ کے لئے  اسلامیہ کالج، فزیکل ایجوکیشن کالج، ناظم آ باد کالج نے ہی اپنی شر کت کی تصدیق کی تھی چیمپئن شپ  میں صرف 2 کالجز گورنمنٹ آدم جی سائنس کالج اور جناح کالج کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور 20-20 منٹ کے2 ہاف کا ایک میچ ہوا جو افتتاحی بھی تھا اور فائنل بھی۔ جبکہ آسٹروٹرف پر نہ صحیح انداز  میں پانی ڈالا گیا اور دونوں امپائرز نامکمل کٹ میں تھے  جس پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز کراچی ریجن ضمیر احمد کھوسو نے بر ہمی کا اظہار کیا اور کالجوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو تیز اور موثر انداز میں منعقد کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ کر اچی کے کالجز میں کھیلوں کی سرگرمیا ں ہر سطح پر منعقد کی جائینگی اور میری کوشش ہوگی کہ کراچی کے تمام میدان کالجز کی ٹیموں سے بھرے ہوں۔ بد قسمتی سے ہم کالجز کی سطح پر کھیلوں کی سر گرمیوں میں اپناوہ کردار ادانہیں کرپا رہے ہیں جو ادا کرنا چاہئے۔ کوشش کررہا ہوں کہ  ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کو  مالی معاملات کے اختیارسونپے جائیں اور کھیلوں کے فنڈز کا استعمال صرف کھیل کی سرگرمیوں پر ہو۔
تازہ ترین