• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں تعمیرات کی اجازت دینے کا فیصلہ معطل

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس عاطر محمود پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مری میں تعمیرات کے خلاف پنجاب حکومت کی ایک جیسی8 انٹرا کورٹ اپیلوں پر سنگل بنچ کی طرف سے تعمیرات کی اجازت دینے کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا  ہے۔پنجاب حکومت کے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب راشد حفیظ کے ذریعے دائر انٹرا کورٹ اپیل میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سوموٹو نوٹس کے بعد پابندی لگائی گئی تھی۔اس سے قبل مری میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار ہوچکی تھی۔اور ایک سروے میں70عمارتوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔جبکہ یواین ڈی پی کی ایک رپورٹ بھی موجود ہے کہ مری کی پہاڑی اب مزید بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں رہی ۔
تازہ ترین