• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی کے وارنٹ گرفتاری

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور کی مقامی عدالت نے عدالتی احکامات کے باوجود بیٹے کو عدالت میں پیش نہ کرنے پرسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضا بتول کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔لاہور کی گاڈین عدالت کے جج ملک اویس نے کیس کی سماعت کی۔فضہ بتول کے سابق خاوند خرم خان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود فضا گیلانی اسکے بیٹے اسفند کو عدالتی حدود سے باہر لے گئیں۔انہوں نے بتایا کہ عدالت نے فضا بتول گیلانی کو بچہ حوالگی کیس میں بیٹے سمیت طلب کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود فضا بتول گیلانی  عدالت میں پیش نہیں ہو رہیں ۔جس پر عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضا بتول گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔عدالت نے تھانہ یفنس کے ایس ایچ او کو   20 اکتوبر کو فضا بتول گیلانی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین