سرگودھا( نمائندہ جنگ )صوبہ بھر کی طرح ضلع سرگودھا میں بھی لاہور ہائیکورٹ کی 150سالہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز یکم نومبر سے ہو گا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا محمد عبدالناصر کی زیر صدارت اجلا س میں بتایا گیا کہ ان تقریبات میں میڈیا آگاہی مہم ‘ کرکٹ میچز ‘ سیمینارز ‘ طلباء وطالبات کا عدالتوں کادورہ ‘ ایک شام اورواک سمیت دیگر پروگرامز شامل ہیں۔ سیشن جج محمد عبدالناصر نےایونٹس کے ا نتظامات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے اور متعلقہ اداروں کو تقریبات کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے بھر پور اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیشن جج فرزانہ شہزاد خان ‘ابوبکر صدیق ‘ عتیق الرحمان بھنڈر ‘ سینئر سول جج مظفر نواز ملک ‘ ڈی سی او سرگودھا دانش افضال ‘ ڈی پی اوسہیل احمد چوہدری ‘ ڈا ئریکٹر انفارمیشن رؤف احمد ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر شرافت حسین ‘ ایکسین بلڈنگ ‘ سپورٹس آفیسر عمران حیدر ‘ ممبر پنجاب بار کونسل سلیم اختر کچھیلا ‘ صدر سرگودہا بارمیاں خداد داد کلیار اور ڈی ایس پی لیگل قاسم رانجھا نے شرکت کی۔