قومی اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سینئر ترین جنرل کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور دوسرے سینئر جنرل کو آرمی چیف لگا دے، حکومت کو سینیارٹی ہی دیکھنی چاہیے۔
علاوہ ازیں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے وزیر اعظم کی جانب سے آلو کی غلط قیمت پر وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیا اور سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے چائے والے کا ذکر بھی کر بیٹھے۔
انہوں نےکہا کہ آلو کی غلط قیمت بتا کر ثابت کیا ہے کہ انہیں غذائی اجناس کی قیمتوں کو علم ہی نہیں، شائد وہ اور ان کی اہلیہ کلثوم نواز آلو نہیں خریدتے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیر اعظم کو کسانوں کے حالات کا بھی علم نہیں ہے۔
گفتگو کے دوران چائے والے کا سوال پوچھے جانے پر خورشید شاہ برجستہ بولے کہ عمران خان شہرت کے لیے چائے والے بھی بن سکتے ہیں۔