• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ: مختلف حادثات میں 4 افراد زخمی

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) مختلف حادثات میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ سیالکوٹ کے موضع بمبانوالہ کا نوجوان فیاض ‘محمد اعجاز اور مجاہد چاندگاڑی میں سوارہوکر ڈسکہ کی طرف آرہے تھے کہ ملیانوالہ کے قریب پہنچے توان کی چاندگاڑی تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں چاندگاڑی سوارتینوں نوجوان شدیدزخمی ہوگئے جبکہ گدھے کے کاٹنے سے محنت کش زخمی موضع نندی پور کا محنت کش   شہزاد زخمی ہوگیا جن کوطبی امدادکیلئے گورنمنٹ سول ہسپتال پہنچادیاگیا۔
تازہ ترین