• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجسٹرار آفس شیخوپورہ سے کیپیٹل ویلیو ٹیکس وصول کرنے کی وارننگ جاری

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)  بورڈ آف ریونیو کے ٹیکسیز ونگ نے سب رجسٹرار آفس شیخوپورہ کے عملہ سے کیپیٹل ویلیو ٹیکس کے 32لاکھ روپے وصول کرنے کی وارننگ جاری کردی ہے محکمہ مال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سب رجسٹرار آفس کے آڈٹ کے دوران یہ انکشاف ہوا تھا کہ غیر منقولہ املاک کی رجسٹریوں پر 32لاکھ روپے وفاقی حکومت کے کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی وصولی ملی بھگت سے نہ کی گئی ہے اور اس کی نشاندہی کے باوجود یہ رقم نا دہندگان سے وصول کرکے سرکاری خزانہ میں جمع نہیں کروائی گئی جس پر بورڈ آف ریونیو نے   وارننگ جاری کی ہے کہ کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی رقم ایسے عملہ سے وصول کی جائے جو یہ رقم وصول کرکے سرکاری خزا نہ میں جمع کرنے میں ناکام رہا ہے اورر ان سے 15فیصد ڈیفالٹ سرچارج بھی وصول کیا جائے، ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کلکٹر پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر سب رجسٹرار کے خلاف کارروائی عمل میں لائے ۔
تازہ ترین