• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر روبینہ صدیقی کو شوکاز دئیے بغیر عہدے سے ہٹا نا قابل مذمت ہے، سپلا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر علی مرتضیٰ، کراچی ریجن کے صدرپروفیسر فیروز صدیقی،پروفیسر عامرالحق ، پروفیسرغلام رسول لاکھو، پروفیسر منور عباس ، پروفیسر عزیزاللہ میمن ، پروفیسرمطیع اللہ سہارن ، پروفیسر عصمت ، پروفیسر ڈاکٹر تہمینہ عباس،پروفیسراکمل بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ صدیقی واحد پی ایچ ڈی نیوٹریشنز ہیں جنھوں نے رعنا لیاقت علی کالج میں پانچ نئی فیکلٹیز بنائی ہیں اور کالج کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں ۔ڈاکٹر روبینہ صدیقی کو بلاجواز اور بغیر کسی الزام یا شوکاز کے ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
تازہ ترین