• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی،12 کلو بارودی مواد سے بھری خود کش جیکٹ برآمد

صوابی( نمائندہ جنگ )صوابی پولیس نے پشاو ر اسلام آباد موٹروے کے قریب ہنڈکے مقام پردریائے سندھ کے کنارے پر بارہ کلو بارودی مواد سے بھری خود کش جیکٹ برآمدکرلی ۔ بم ڈسپوزل سکوا ڈ نے  جیکٹ کو ناکارہ بنادیا ۔پولیس تھانہ چھوٹالاہور  کے مطابق جمعرات کی رات پولیس کواطلاع ملی کہ موضع ہنڈ میں دریائے سندھ کے کنارے ایک جیکٹ پڑی  ہے جب پولیس موقع پر پہنچی توجیکٹ کو قبضے میں  لیکر بی ڈی ایس سکواڈ کو ف طلب کرلیا  جس نے موقع پرپہنچ کر جیکٹ جس میں پرائما کارڈ،بال بیرنگ اورسفیدرنگ کا دھماکہ خیز پاوڈربوزن بارہ کلوگرام موجود تھی کوناکارہ بنادیا ۔چھوٹالاہور پولیس نے نامعلوم  افرادکے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین