سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ بارنے قتل کے ملزم کو گرفتار نہ کرنے پر ضلع سیل کر نیکی دھمکی دیدی بتایا گیا ہے کہ ڈسڑکٹ بار سیالکوٹ میں صدر مقصود احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری بار سرفراز احمد، ڈسکہ بار کے صدر ناصر گھمن، پسرور بار کے سیکرٹری غلام مصطفی اور سمبڑیال بار کے صدر اطہر چیمہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر28اکتوبر تک بار ممبر کے قتل میں ملو ث ملزم کو گرفتار نہ کیا گیا تو ضلع کو سیل کردیا جائے گے اور تھانہ رنگپورہ کے خلاف احتجاج کریں گے۔