• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ پبلک سکول شیخوپورہ کے بچوں کے کامیاب مستقبل کی ضمانت ہے،ارقم طارق

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ڈسٹرکٹ پبلک سکول شیخوپورہ کے بچوں کے کامیاب مستقبل کی ضمانت ہے۔ زیر تعمیر بلڈنگ کی تزین و آرائش اور اساتذہ کی تقرری آخری مراحل میں ہے، کوالیفائڈ سٹاف کے ذریعے بہترین ماحول میں اعلی تعلیم کی فراہمی پہلا مقصد ہے۔ شیخوپورہ کے طالبعلم کسی دوڑ میں پیچھے نہیں رہ سکتے بچوں کو اچھے تعلیمی اداروں میں بھیجنے اور زمانے کا مقابلہ کرنے کہ لیے ابتدائی سطح پر معیاری درسگاہوں کی فراہمی ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او شیخوپورہ ارقم طارق نے نئے بنائے جانے والے ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے حوالے سے جاری تعمیراتی کام اور دیگر امور کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین