گجرات (نمائندہ جنگ) درالامان گجرات میں رواں سال کے دوران595خواتین اور190بچوں کوتحفظ فراہم کیا گیا، زیادہ تر خواتین اور بچے عدالتوں کے حکم پر سنٹر میں لائے گئے تاہم براہ راست آنیوالی متعدد خواتین اور بچوں کو بھی تحفظ فراہم کیا گیا، ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے میڈم نینی اور سلینا کی قیادت میں اوسلو شیلٹر ہوم ناروے کی وفد کو بریفنگ دیتےہوئے کیا، ڈی ایم او وقار خان، ڈی او سوشل ویلفیئر امجد کلیر، انچارج صنعت زار چوہدری ارشد و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد میں شامل خواتین نے دارلامان میں مقیم خواتین اور بچوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے تبادلہ خیال کیا۔