گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سبزی وفروٹ منڈی میں نئی سبزیوں اورپھلوں کی آمد پرپھلوں اورسبزیوں کے نرخ بڑھ گئے ذرائع کے مطابق موسم سرما کی آمدپر مالٹا،سنگترہ،نئےسیب ،کیلے ، انگور اور انارکے ریٹس بڑھ گئے ہیں جبکہ سبزیوں میں کدو،پھلیاں، مٹر، شلغم،گاجر،مولیاں اورکریلے کے ریٹس بھی آسمان سےباتیں کرنےلگے،مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ ریٹس سے زائد قیمت پرسبزیاں اورپھل فروخت کرنے کی شکایات بھی مل رہی ہیں ادھرپرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی زائد قیمت پرسبزی و پھل فروخت کرنے والوں کو جرمانے کررہی ہیں۔