مردان میں کار پر فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوگئے ،واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
فائرنگ کا نشانہ بننے والی کار گاؤں چمرنگ سے مردان شہر آرہی تھی کہ پہلے سے گھات لگائے بیٹھے ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی جس سے کار میں سوار تمام چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پرپہنچ گئی ۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے ۔