مردان.....اسپیشل پولیس یونٹ مردان ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتارکرلیا جس کے قبضے سے باروداور اسلحہ برآمد کیاگیا۔
اسپیشل پولیس یونٹ مردان ریجن کے مطابق کارروائی ترناب چوک چارسدہ میں کی گئی جس دوران یارمت شاہ نامی دہشتگرد کو گرفتارکیاگیا جو ایک کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہے۔ان کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے جس کے قبضہ سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ دہشتگرد سے مزیدتفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔