• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بدترین مثال ہے،پیپلز پارٹی

  کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی سندھ ساجد جوکھیو،جاوید ناگوری اورشاہینہ شیر علی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور نیپرا کی جانب سے کراچی میں بجلی صارفین پر بجلی بم گراتے ہوئے فی یونٹ 38 پیسے اضافہ  بدترین مثال  ہے،انہوں نے وفاقی حکومت اور نیپرا کی شدید مذمت کی اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ کم از کم وہ کراچی والوں کے خلاف نیپرا اور کے الیکٹرک کی چیرہ دستیوں کا از خود نوٹس لے، پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیپرا اور کے الیکٹرک دونوں وفاق کے ادارے ہیں جو بجلی کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے واضح اعلان کرتے ہیں کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کراچی والوں کیلئے نہیں ہے لیکن حکمران اپنی شاہ خرچیوں اور پنجاب کے منصوبوں کیلئے کراچی والوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنا نہیں بھولتے، انہوں نے کہا کہ ہم کے الیکٹرک کی بدعنوانی اور لوٹ مار کے خلاف طویل عرصے داد فریاد کررہے ہیں لیکن وفاقی حکومت سمیت کسی بھی قومی ادارے نے اس طرف توجہ دینا ضروری نہیں سمجھا جس سے کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام حکمرانوں سے متنفر ہوچکے ہیں اور اندر ہی اندر لاوا پک رہا ہے جس پر توجہ نہ دی گئی تو ایک نہ ایک دن حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے۔
تازہ ترین