سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)وکلا کا ہڑتالی احتجاجی کیمپ نویں روز میں داخل ہو گیا مگر وکیل اور اسکے کزن کو قتل کرنے والا مفرورملزم گرفتار نہ ہو سکا۔ ہفتہ کے روز ڈی پی او آفس کے باہر سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے قائم کئے گئےہڑتالی احتجاجی کیمپ میں شریک وکلا نے ملزم کی فوری گرفتاری کی راہ میں سیاسی اثر وروسوخ کوختم کرنے کاکا مطالبہ کیا ۔