مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاناما کیس کی سماعت کے بعد مظاہرےکاکوئی جواز نہیں، اسلام آباد بند کرنےکا اعلان عوام اور ملک کے ساتھ دشمنی ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا ۔دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کوغیر جمہوری اورغیر آئینی قراردیدیا۔
فضل الرحمان نے کہا کہ مظاہرےمرضی کافیصلہ لینےکیلئےعدالت پردباؤڈالنےکےزمرےمیں آتےہیں۔