• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹھٹھہ(نامہ نگار) جئے سندھ محاذ کی جانب سے پارٹی کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین نواز شاہ بھاڈائی اور عمران خشک کی قیادت میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نواز شاہ بھاڈائی و دیگر نے کہا کہ صوبے کو لاقانونیت اور عدم تحفظ کا گڑھ بنا دیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے صوبے کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والی جماعتوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ہمارے کارکنان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ہم پر امن شہری ہیں اور عدم تشدد کی بنیاد پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین