• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈوجام: بینظیر انکم سپورٹ آفس دور ہونے سے مستحق خواتین کو مشکلات

ٹنڈوجام (نامہ نگار)  تعلقہ حیدرآباد (دیہی) اور ٹنڈوجام کے ہزاروں مستحقین کی رہنمائی کے قائم دفتر بیس کلو میٹر دور حیدرآباد شہر میں ہونے کی وجہ سے مستحق خواتین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ دفتر دور ہونے کی وجہ سے ایک طرف مستحق خواتین کا وقت بہت ضائع ہوتا ہے تو دوسری جانب پیسہ بھی خرچ ہوتا ہے۔ مستحقین کا کہناہے دفتر کے عملے نے اپنی سہولت کی خاطر دفتر حیدرآباد شہر میں قائم کر رکھا ہے، اور مستحق خواتین اور ان کے ساتھ جانے والے افراد کے لئے دفتر میں کسی بھی قسم کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔ دفتر غلط جگہ پر ہونے کے باعث خواتین کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ دفتر کو ٹنڈوجام میں منتقل کیا جائے۔
تازہ ترین