سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے گندم کی اعلی ٰاور بیماری سے پاک فصل کی پیدوار کے لئے کسانوں کو دئیے جائے والے بیجوں کے تھیلوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے طارق سبحانی نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پنجاب کوفصلوں میں خودکفالت کی منزل کی جانب گامزن کردیا جائے تاکہ کسان خوشحال ہو۔اپنے خطاب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت عبد اسیع طاہر نے کہا کہ پنجاب بھر میں 6700جبکہ ضلع سیالکوٹ میں 2500بیجوں کے تھیلے مفت تقسیم کئے جارہے ہیں۔انہون نے مزید بتایا کہ تحصیل سیالکوٹ کے 345 گائو ں کے 700کسانوں میں بیج تقسیم کر دیا گیا ہے جبکہ آج سوموار کو بجوات کے 52 گاوں کے کسانوں میں بیج تقسیم کیا جائے گا۔