• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا شیخوپورہ میں ریجنل آفس کھولنے کا فیصلہ

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)شیخوپورہ میں کروڑوں روپے کی فیسیں ادا کئے بغیر پلازوں کی تعمیر کا سکینڈل پکڑے جانے اور نیب کی طرف سے اس بارے میں کاروائی شروع کئے جانے کی بناء پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فوری طور پر شیخوپورہ میں اپنا ریجنل آفس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں ایل ڈی اے نے ضلع حکومت سے کم ا ز کم ایک کنال اراضی پر محیط بلڈنگ مانگ لی ہے، شیخوپورہ میں 15پلازوں سمیت متعدد دکانیں اور شاپنگ سنٹر ز تحصیل کونسل کے بعض بلڈنگ انسپکٹروں اور انفورسمنٹ برانچ کے بعض افسروں کی ملی بھگت سے بن رہی تھیں جن کے بارے میں شکایت نیب پنجاب کو موصول ہوئی توتحصیل کونسل کے بعض افسروں اور انسپکٹروں نے راتوں رات خود کو بچانے کیلئے ان پلازوں کو سر بمہر کردیا ہے جو ایل ڈی اے کو فیسوں کی ادائیگی کے بغیر بنائے جارہے تھے جن کی مجموعی مالیت کا اندازہ کئی کروڑ روپے لگایا گیا ہے، باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب نے بعض بلڈنگ انسپکٹروں کی کارکردگی کے بارے میں بھی رپورٹ مانگ لی ہے۔
تازہ ترین