گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) گوجرانوالہ میں رواں سالوں میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے،ان خیالات کا اظہار ساقب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گوجرانوالہ حاجی محمد شکیل شیخ نے کیا ،انہوں نے کہا جتنی گوجرانوالہ میں ترقی ہونی چاہیے اس حساب سے بہت کم ہے اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ گوجرانوالہ سے سیالکوٹ میں زیادہ ایکسپورٹ ہوئی ہے اگر دونوں شہروں کو دیکھا جائے تو سیالکوٹ کا صرف ایکسپورٹ کا ریونیوگورنمنٹ کو آتا ہے مگر گوجرانوالہ میں ایکسپورٹ کے علاوہ امپورٹ کا بھی ریونیو گورنمنٹ کو زیادہ اکٹھا ہوتا ہے ، گوجرانوالہ انڈسٹری کا حب ہے گوجرانوالہ پاکستان کی سب سے بڑی کاٹن انڈسٹری کا حب ہے، انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ گوجرانوالہ ریجن کا حصہ ہے اس کو موٹروے مل سکتی ہے تو ریجن کو ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ کو بھی موٹر وے سیالکوٹ سے پہلے ملنی چاہیے تھی ۔