گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)غیرقانونی انڈین چینلز چلانے اورغیرقانونی کیبل نیٹ ورکس کے خلاف پیمرا کی کارروائی آٹھویں روز بھی جاری رہی اور مزید 4غیرقانونی کیبل نیٹ ورکس کو سیل کرکے 155آلات قبضہ میں لے لئے گئے ،پیمرا کا غیرقانونی انڈین چینلز اور غیرقانونی نیٹ ورکس کے خلاف ریجن بھر میں آپریشن جاری ہے ، گزشتہ روز گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال کے اضلاع میں115 کیبل آپریٹرز کی انسپکشن کی گئی اور مزید 4غیرقانونی کیبل نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 155آلات قبضے میں لے لئے گئے اور ان کے مالکان کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے ۔