گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)اکتوبر کا مہینہ اپنے آخری ایام جبکہ دیسی مہینہ کا تک شروع ہوجانے سے موسم خوشگوار ہو گیا ،گرمی کی تپش ختم ہو گئی جبکہ سردی میں شدت نہ آنے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد موسم سے انجوائے کرر ہے ہیں ، اتوار کی سرکاری چھٹی ہونے کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد نے مچھلی اور تکے کباب والی دوکانوں اور ہوٹلوں پر ڈیرے جمائے رکھے دوپہر سے رات گئے تک مختلف پارکوں میں فیملیاں سیرو تفریح کرتی رہیں۔