گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ون ویلنگ کے دوران سڑک پر گرنے والے 18سالہ ہمایوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا ،ہمایوں پسرور روڈ پر ون ویلنگ کررہا تھا کہ رکشے سے بچنے کی کوشش میں سڑک کنارے گر کر زخمی ہو گیا جسے ہسپتال لایا گیا جہاں حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔