بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ماحولیاتی آلودگی مختلف بیماریوں کا باعث بننے لگی ،ضلعی انتظامیہ نے کوڑے کرکٹ کے انتظام کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے تاہم شہر سے گزرنے والے نالوں، کوڑے کے ڈرموں اور نئی آبادیوں میں بہتر انتظام نہ ہونے کے باعث وہاں سے گزرنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔بہاول پور شہر میں چلنے والی گاڑیوں اور خاص طور پر پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی فٹنس بہتر نہ ہونے کی وجہ سے یہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہی ہیں ڈاکٹرشاہداقبال بیگ نے کہا کہ گاڑیوں اور بھٹہ جات سے نکلنے والا دھواں انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔