پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فون پر بات کی اور انہیں 2نومبر کے جلسہ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے شیخ رشید کو سیاسی اور اخلاقی حمایت کی یعقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے بات چیت کے دوران دھرنے میں شرکت کی حامی نہیں بھری ہے۔
پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید ایک مرتبہ پھر 2نومبر کے دھرنے میں شرکت کرنے کی دعوت لے کر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹیریٹ پہنچ گئے۔
شیخ رشید نے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور سے ملاقات کی، جس میں شیخ رشید نے لندن میں داکڑ طاہر القادری سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے انہیں 2نومبر کے اسلام آباد دھرنے کی دعوت دی۔
ترجمان پاکستان عوامی لیگ کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے انہیں سیاسی اور اخلاقی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ شرکت کے حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ابھی اس حوالے سے مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔