مسلم لیگ نون کی پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے مقابلے میں عوامی پوزیشن بہتر ہو گئی ۔ چیئرمین گیلپ پاکستان اعجاز شفیع گیلانی کا کہنا ہے کہ سروے میں 50 فیصد لوگوں نے رائے دی کہ ملک درست سمت میں جارہاہے۔
چیئرمین گیلپ پاکستان اعجاز شفیع گیلانی نے جیو نیوز کو بتایا کہ سروے میں پانامہ لیکس کی وجہ سے حکومت کو 50فیصد لوگوں نے تنقید کاہدف بنایا لیکن تنقید کے باوجود لوگوں کا رجحان تھا کہ ووٹ نواز شریف کو ہی دیں گے۔
سن2013میں صرف 15فیصد لوگوں نے کہا تھا کہ حکومتی سمت درست ہے،گیلپ حکومت کی کارکردگی سے متعلق عوامی سروے آج جاری کرے گا۔