سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کو ایک گھنٹے پہلے تک نہیں معلوم ہوتا کے انھیں عوام سے کیا منوانا ہے، وہ اسلام آباد پر چڑھائی اپنی مرضی سے نہیں کرتے جب کوئی کہتا ہےتو کرتے ہیں۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو چلانے والی قوتیں کسی اور ملک میں بیٹھی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اُن کا مسلم لیگ ن سے کوئی رابطہ نہیں ہے، نہ ہی ن لیگ سے رابطے کا شوق ہے، عدالت میں نواز شریف پر کرپشن ثابت ہو تو سزا بھی ضرور ملنی چائیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک بننے سے عام آدمی کی زندگی بدل جائے گی، عمران خان کو بھی نہیں پتا کے وہ کس کے کہنے پر سی پیک منصوبے کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔