• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف اداروں کے ذمہ واجبات کی مالیت 249ارب روپے تک پہنچ گئی،پی ایس او

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)کے مختلف اداروں کے ذمہ واجبات کی مالیت 249ارب روپے تک پہنچ گئی ہےیہ بات کمپنی کے بورڈ اجلاس میں بتائی گئی اجلاس میں توانائی کے شعبے ، پی آئی اے اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے فرنس آئل ، ایوی ایشن فیول اور ایل این جی کی فراہمی کے عوض واجب الادا 249ارب روپے کی عدم ادائیگیوں کی وجہ سے کمپنی کو درپیش مالی مشکلات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ یہ امر بھی اجلاس کے شرکاء کے علم میں لایا گیا کہ پی ایس او کی انتظامیہ توانائی کے شعبے کی مدد اور ایئرلائن آپریشنز کو جاری و ساری رکھنے کے لیے ایندھن کی بلاتعطل فراہمی کے عوض پی آئی اے اور توانائی کے شعبے کی جانب سے واجب الادا رقم کی فوری ادائیگی کے لیے وزارتِ پانی و بجلی اور پی آئی اے کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ دریں اثنا کمپنی کے بورڈ آف مینجمنٹ نے مالی سال 2016-17کی پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی کی آپریشنل کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔اس مد ت کے دوران پی ایس او نے مارکیٹ شیئرمیں گزشتہ سال کے 56.9فی صد کے مقابلے میں 56.5فی صد کے ساتھ مارکیٹ میں اپنا قائدانہ کردار برقرار رکھا ۔
تازہ ترین