روہڑی (نامہ نگار ) سندھ فرینڈز کرکٹ کلب اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلا میر عبدالرحمان مینگل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ پی سی بی گرائونڈ سکھر میں جاری ہے پہلے میچ میں کمبائنڈ کرکٹ کلب سکھر نے 120 رنز اسکور کیے۔ نیاز نے 40 اور سید وقار نے 35 رنز بنائے ماجد خان نے 3 وکٹیں لیں ۔ اسلامیہ کرکٹ کلب سکھر کی ٹیم 111 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ ماجد خان نے 53 اور عمیر نے 30 رنز بنائے تحسین صدیقی نے 3 وکٹیں لیں۔ دوسرے میچ میں نیشنل بندہانی کرکٹ کلب سکھر نے 107 رنز بنائے۔ سلمان نے 26 اور جاوید نے 15 رنز بنائے عامر نے 3 وکٹیں لیں ۔ شہید قدیر کرکٹ کلب سکھر کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کرکے میچ جیت لیا۔ نادر نے 53 اور عبدالقادر نے 40 رنز بنائے اس موقع پر ٹورنامنٹ آفیشل آغا جاویداحمد ،زاہد سعید ،نیاز لاشاری ،لالا تنویر پٹھان ،اور غلام اصغر شیخ ،بھی موجود تھے۔