گجرات،لالہ موسیٰ(نمائندہ جنگ،نامہ نگار سے) کمشنر گوجرانوالہ محمدآصف نے ہدایت کی ہے کہ قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول گوجرانوالہ کی انتظامیہ لالہ موسیٰ کیمپس سمیت تمام کیمپسزمیں کوالٹی ایجوکیشن، نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کی نگرانی کرے ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ کے دورہ کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی سی اولیاقت علی چٹھہ،اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی، پرنسپل قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول گوجرانوالہ ساجد جمال، ایڈمنسٹریٹر رانا یعقوب،پرنسپل جناح پبلک سکول ترنم ریاض، پرنسپل لالہ موسیٰ کیمپس مصبا ح امتیازو دیگر موجود تھے۔