• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،500 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ ڈویژن میں بلدیاتی اداروں کی 3ہزار 46 مخصوص سیٹوں پرلگ بھگ 500 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں، بیشتر سیٹوں پر ون ٹو ون مقابلے ہوں گے ، میونسپل کارپوریشنوں اور ضلع کونسلوں میں جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال میں 124 ریٹرننگ افسران کا تقرر کیا گیا ہے جن کے دفاتر میں گزشتہ روز کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لئے امیدوار آتے رہے ۔ریٹرننگ افسران آج امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کریں گے اور آج ہی امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ ہوں گے ۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد طارق قریشی نے بتایا کہ جو امیدواران پارٹی ٹکٹ جمع کروادیں گے ان کو پارٹی کے انتخابی نشان الاٹ کردئیے جائیں گے ۔
تازہ ترین