گوادر ( نامہ نگار) جیونی کے سمندر میں ایرانی اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتار پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا۔ ما ہی گیروں کی رہائی تفتان بارڈر پر عمل میں آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی سمندری محافظ فورس کے ہاتھوں گرفتار جیونی کے ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا ہے یہاں آمدہ اطلاع کے مطابق ماہی گیروں کی رہائی تفتان بارڈر پر عمل میں آئی ہے جہاں ایرانی حکام نے گرفتار شدگان کو ایف آ ئی اے حکام کے حوالے کیا تھا جہاں عدالتی کاروائی کے بعد ما ہی گیروں کو فارن ایکٹ کے تحت عدالتی جرمانہ بھر نے کے بعد رہائی دی گئی ہے ۔