• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج، پولیس، ایف سی میں کوارڈینیشن مثالی رہی، ثناء اللہ زہری

The Army The Police The Ideal Coordination Fc Zehri
کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹرحملہ کےبعد وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کاایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ پاک فوج،پولیس اورایف سی نےبہترین مثالی کوارڈینیشن کامظاہرہ کیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ سیکورٹی اداروں نےجان کی بازی لگا کربہت سی قیمتی جانوں کو بچایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جام شہادت نوش کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں انھیں سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سول اوربی ایم سی میں زخمیوں کو بروقت دی جانے والی طبی امداد کی تعریف کرتے ہوئے اسے مثالی قرار دیا۔
تازہ ترین