بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محمد ادریس احمدریجنل پولیس آفیسرنے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو انصاف کی خاطرتھانوں اور دفاتر کے چکرنہ لگانے پڑیں اور ان کے مسائل بروقت حل کئے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نےکھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے کیا،درخواست گزاروں میں محمد اقبال،حنیفاں بی بی،نذر حسین،محمد نواز، عبدالغفار ، عبدالحمید، منظوراں بی بی،وحید اقبال،شمیم اختر،نازیہ بی بی، بشریٰ پروین، عبدالرحمان شامل تھے،آر پی او نے کہا کہ شریف شہریوں کے لئے تھانہ جات دارلاامن ودارالجنت بنائے جائیں، ہرشہری کا احترام ہم سب پر واجب ہے، انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔