شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)وزیر اعظم پروگرام کے تحت ضلع شیخوپورہ میں نواز لیگ کے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کو ترقیاتی کام کروانے کیلئے خصوصی فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں محکمہ فنانس اینڈ پلاننگ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس پروگرام کے تحت ہر ایم این اے 250.000ملین روپے جبکہ ہر ایم پی اے 125.000ملین روپے کے ترقیاتی کام کروائے گا اور یہ فنڈز پاور سیکٹر ، گیس و قدرتی وسائل ، تعلیم و صحت ، میونسپل سیکٹر و انفراسٹرکچر میں خرچ ہوں گے ۔