ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب چوہدری خالد جاوید وڑائچ کے برادر نسبتی ممتاز علی وڑائچ کو کراچی میں ڈکیتی میں مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا،مقتول ممتاز علی وڑائچ کراچی کے علاقے کھارا در میں بیکری کا کاروبار کرتے تھے۔وہ علیٰ الصبح اپنی بیکری پر اپنے ایک ملازم کے ہمراہ موجود تھے کہ دو نامعلوم نوجوان موٹر سائیکل پر آئے اور گن پوائنٹ پر ان سے دوکان میں پڑی14000/-ہزار روپے کی رقم چھین لی جب وہ واپس جانے لگے تو مقتول ممتاز علی وڑائچ نے اپنے پستول سے فائر کیا جس سے موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھا ڈاکو زخمی ہو گیا اس کے بعد موٹر سائیکل چلانے والے نوجوان نے طیش میں واپس آکر بیکری میں موجود ممتاز علی وڑائچ اور ملازم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔زخمی ڈاکو کو پولیس نے ہسپتال سے گرفتار کر لیا ۔چوہدری آصف ارشاد ، فہیم گیلانی، جی ایم بلوچ،رانا عبد الجبار اور محمد بلال کھچی ودیگر نے چوہدری خالد جاوید وڑائچ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔