• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں ن لیگ یوتھ فورم کا بلوچستان میں دہشتگردی کیخلاف اور پاک فوج کی حمایت میں مظاہرہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)  مسلم لیگ ن یوتھ فورم کے زیر اہتمام نواں شہر چوک پر بلوچستان میں دہشت گردی،بھارت،افغانستان کے خلاف اور سکیورٹی فورسز، پاک فوج کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا،چیئر مین مسلم لیگ ن یوتھ فورم اختر رسول فریدی نے کہا ہے کہ دہشت گرد قوم کے جذبات کو شکست نہیں دے سکتے۔ پوری قوم پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بلوچستان میں تخریب کارانہ کاروائی بھارت کی سازش ہے مگر دہشت گردی کیخلاف پوری قوم متحد ہے۔ اس موقع پر دہشت گردوں کے پتلے بھی نذر آتش کئے گئے۔اس موقع پر ملک محمد عمر کمبوہ،سید سہیل شاہ، امیر علی قریشی، باسط قریشی،قلب عباس گردیزی،رانا عامر، ارسلان،صہیب،واصف، کاشف ودیگر بھی شریک تھے۔ 
تازہ ترین