• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف ملتان سٹی کی جانب سے مخصوص نشستوں پر انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹس تقسیم

ملتان ( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف ملتان سٹی کے صدر ڈاکٹر خالد خاکوانی اور  ملک محمد عدنان ڈوگر نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف عوام کی امنگوں کی ترجمان پارٹی ہے ، پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مخصوص نشستوں کیلئے پارٹی آئین کے مطابق ٹکٹیں تقسیم کی ہیں ،ان خیالات کاا ظہار انہوں نے  تحریک انصاف ملتان سٹی کی جانب سے میونسپل کارپوریشن اور یونین کونسلوں   کی مخصوص نشستوں  کے حوالے سے پارٹی ٹکٹ تقسیم کرنے کی تقریب میں کیا ،اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کی مخصوص نشست برائے ٹیکنو کریٹ طاہر رضا گردیزی  ، خواتین کی مخصوص نشستوں پر  سبین گل خان  ،  قربان فاطمہ ،  سعیدہ نسیم  ، لیبر کی مخصوص نشست پر  شوکت مسیح اور مختلف یونین کونسلوں کے مخصوص نشستوں پر پارٹی کے ٹکٹ جاری کئے گئے ، اس موقع پر ملتان شہر کے جنرل سیکرٹری ندیم قریشی ، اعجاز ججی   ، ملک عاصم کالرو  ، مسعود قریشی ، ناصر اشرف ، مرزا شاہ رخ بیگ ، خالد چٹھہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
تازہ ترین