• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر ہسپتال ہنگامہ آرائی کیس کے ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج ملک آصف مجید اعوان نے بینظیر بھٹو ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں گرفتار چھ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چھ یوم کی توسیع کر دی، تھانہ وارث خان میں درج ہونے والے مقدمہ کے مدعی وارڈ انچارج کے مطابق چودہ اکتوبر کو محمد خالد، کامران اختر، نعمان بشیر، نعمان صغیر، حیدر علی اور عون مصطفٰی نے بینظیر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو زخمی کر دیا تھا ، ملزمان سے مزید تفتیش کرنا باقی ہے جس پرعدالت نے ملزمان کا مزید ریمانڈ دیتے ہوئے 31اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
تازہ ترین