کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلو چستان کے وزیراعلیٰ نواب نثاء اللہ زہری سے فون پر بات کرتے ہوئے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردی کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی بز دلا نہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں اورہمیں دہشت گردوں کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا ۔ اس کارروائی سے پولیس کے حوصلے مزید بلند ہوں گے ۔دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے ۔مراد علی شاہ نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ کو سندھ حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کر ائی اور دہشت گردی کے اس واقعہ پر دلی افسوس کا بھی اظہار کیا۔