اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سی پیک پارلیمانی کمیٹی گلگت بلتستان کے تحفظات کا آج جائزہ لے گی جبکہ گلگت بلتستان سے متعلق سی پیک کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جائیگا،پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینٹر مشاہد حسین سید کی زیر صدارت ہوگا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفظ الرحمن کمیٹی کو اپنا موقف پیش کریں گے اور تحفظات سے آگاہ کریں گے ، پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن سے متعلق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اپنے حالیہ دورہ چین میں ہونیوالی پیش رفت سے بھی کمیٹی میں بریفنگ دیں گے، وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف بجلی کی ٹرانسمیشن اور ڈسٹربیوشن نیٹ ورک کے منصوبوں پر بریفنگ دیں گے۔