کراچی(اسٹاف رپورٹر) ینگ اسٹار ٹیبل ٹینس کلب کے زیر اہتمام کراچی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی اجازت سے آل کراچی رینکنگ ٹیبل ٹینس ٹور نامنٹ اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں کراچی میں کھیلا جائے گا، سندھ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی سکریٹری سلیم احمد نے بتایا ہے کہ ٹورنامنٹ میں مردوں اور خواتین کے انفرادی ایونٹ ہونگے ، انہوں نے کہا کہ مقابلے میں سندھ اسپورٹس بورڈ ناظم آ باد میں کھیلے جائیں گے، انہوں نے کہا ایونٹ میں کراچی کے معروف مرد اور خواتین کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔