روانڈا میں ہونے والے ”اوبومنٹو آرٹس فیسٹیول 2025“ میں پاکستان کی جانب سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے نمائندگی کی جس میں آرٹس کونسل میوزک اکیڈمی کے ڈائریکٹرز اور میوزیشنز نے شرکت کی۔
ڈیلاس ٹیکساس میں ہونے والی سالانہ یو ایس جونیئر ایمیچر گالف چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان کے نوجوان اسٹار سعد حبیب ملک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ اسحاق ڈار سے متعلق غلط کہا گیا کہ وہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کے ممبر ہیں، عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے جتنی کوشش کی گئی کسی دور حکومت میں نہیں ہوئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد سے جاری وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25 میں ترقی کی شرح 2.68 فیصد رہی، مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد سے کم ہو کر 4.5 فیصد پر آگئی۔
ہٹیاں بالا آزادکشمیر میں آبادی پر بار بار حملہ کرنے والا تیندوا مار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گہانی تنگ میں آبادی پرحملہ کرنے والے تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ شاہراہ بابوسر پر سرچ آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے، شاہراہ بابوسر پر پندرہ کے قریب سیاح ریلوں میں بہہ گئے تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت جشن آزادی معرکہ حق کی تقریبات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ جس میں ملک کے بینکوں کے صدور/سی ای اوز ممتاز صنعتکاروں اور تاجر برادری کے رہنمائوں نے شرکت کی۔
ایم ایس ڈاکٹر رفیق کا کہنا ہے کہ رشتے داروں نے بتایا کہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھائی ہیں، لڑکی کی طبیعت بہتر ہونے پر اسے گمبٹ اسپتال ریفر کیا، گزشتہ رات کو لڑکی کو دوبارہ اسپتال لایاگیا تو وہ فوت ہوچکی تھی۔
سپریم کورٹ میں9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔
سوشل میڈیا پر یہ سرٹیفکیٹ وائرل ہوگیا، جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے اسے منسوخ کردیا گیا، سرٹیفکیٹ میں کتے کے والد کا نام کتا بابو اور والدہ کا کتیا دیوی درج تھا، جس پر انتظامیہ کے افسر کے دستخط بھی کیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے بلوچستان زون نے کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کو سول جج قمر عباس تارڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کو یکم اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
ویمنز چیس ورلڈ کپ میں بھارتی کھلاڑی دیویا دیشمکھ نے تاریخ رقم کر دی، وہ ویمنز چیس ورلڈکپ جیتنے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے نیا مذموم فوجی منصوبہ ’آپریشن مہادیو‘ شروع کر دیا۔