• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافیبھارت سیمی فائنل میں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چوتھی ایشین مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے میزبان ملائیشیا اور جنوبی کوریا نے جاپان کو شکست دے دی۔ کوانٹن ملائیشیا میں کھیلے جانے والےپہلے میچ میں جنوبی کوریا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جاپان کو 4-3 سے زیر کر کے دوسری کامیابی حاصل کی جبکہ جاپان کو متواتر پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے میچ میں بھارت نے میزبان ملائیشیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے ہرا کر چوتھی کامیابی حاصل کی، بھارت نے میچ کے آخری لمحات میں گول کر کے فتح اپنے نام کی، بھارت کی طرف سے دونوں گولز روپندر پال سنگھ نے کئے۔بھارت کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
تازہ ترین